اسباق کی فہرست
-
1 سبق: میں انّا ہوں۔
انّا تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک بین الاقوامی طالبہ ہیں۔ آج وہ یونیورسٹی میں اپنی ٹیوٹر ساکورا سے پہلی بار ملتی ہیں۔
-
2 سبق: یہ کیا ہے؟
تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی طالبہ انّا نے اپنے آپ کو اپنی ٹیوٹر ساکورا سے متعارف کروایا۔ انّا، ساکورا کو کچھ دیتی ہیں۔
-
3 سبق: ٹوائلٹ کہاں ہے؟
آج ساکورا، انّا کو یونیورسٹی دکھانے کے لیے لے جاتی ہیں۔
-
4 سبق: میں گھر لوٹ آیا ہوں یا لوٹ آئی ہوں۔
انّا ساکورا کو اپنے ساتھ لیے اپنے گھر یعنی ہوسٹل کے کمرے میں آئی ہیں۔ ہوسٹل کی انچارج اُنہیں خوش آمدید کہنے کے لیے باہر آتی ہیں۔
-
5 سبق: وہ میرا خزانہ ہے۔
انّا نے ساکورا کو اپنے ہوسٹل کے کمرے میں مدعو کیا ہوا ہے۔ ساکورا کو کوئی چیز دکھائی دیتی ہے۔
-
6 سبق: ٹیلی فون نمبر کیا ہے؟
انّا اور ساکورا انّا کے کمرے میں بات چیت جاری رکھتی ہیں۔ ساکورا انّا کا ٹیلی فون نمبر پوچھتی ہیں۔
-
7 سبق: کیا آپ کے پاس کریم پف ہیں؟
انّا ساکورا کے ساتھ کیک کی ایک دکان پر آئی ہیں۔
-
8 سبق: براہِ مہربانی، ایک بار پھر
انّا اس وقت پروفیسر سوزوکی کی کلاس میں بیٹھی ہیں۔
-
9 سبق: کس وقت سے؟
آج پروفیسر سوزوکی کلاس میں ایک اعلان کرنے والے ہیں۔
-
10 سبق: کیا تمام لوگ موجود ہیں؟
آج یونیورسٹی میں انّا کی صحت کا معائنہ ہونا ہے۔ طالبِ علم معائنے کے مقام پر جمع ہو رہے ہیں۔
-
11 سبق: ضرور آئیے گا۔
غیر ملکی طلباء کے ہوسٹل میں پارٹی ہو گی، جہاں انّا رہتی ہیں۔ وہ ساکورا کو پارٹی میں مدعو کرتی ہیں۔
-
12 سبق: آپ جاپان کب آئے؟
غیر ملکی طالب علموں کے ہوسٹل میں جہاں انّا رہتی ہیں وہاں پر ایک پارٹی ہو رہی ہے۔ انّا میکسیکو سے تعلق رکھنے والے اپنے ہم جماعت رودریگو کو ساکورا سے متعارف کرواتی ہیں۔
-
13 سبق: مجھے ناول پسند ہیں۔
انّا ، ساکورا اور رودریگو غیر ملکی طلباء کے ہوسٹل میں ہونے والی پارٹی کے دوران گفتگو جاری رکھتے ہیں۔
-
14 سبق: کیا میں کوڑا یہاں پھینک سکتی ہوں؟
انّا اپنے ہوسٹل میں ہونے والی پارٹی کے بعد چیزوں کو ترتیب سے رکھ رہی ہیں۔
-
15 سبق: وہ سو رہے ہیں۔
انّا، ساکورا اور رودریگو کے ساتھ کتابوں کی دُکان پر جا رہی ہیں۔ ان کو لے جانے والی ٹرین جلد ہی شِنجُکو اسٹیشن پہنچنے والی ہے۔
-
16 سبق: براہِ مہربانی سیڑھیوں پر اوپر جا کر دائیں طرف جائیں
انا اپنے دوستوں کے ساتھ شنجوکو میں واقع کتابوں کی ایک دوکان پر آئی ہوئی ہیں۔ انّا دُکاندار سے پوچھتی ہیں کہ مانگا سیکشن کس جانب ہے۔
-
17 سبق: آپ کی تجویز کیا ہے؟
دُکان میں انّا کو مانگا کی بہت سی کتابیں ملی ہیں جو دلچسپ لگتی ہیں۔ وہ فیصلہ نہیں کرپاتیں کہ کون سی خریدی جائے۔
-
18 سبق: میں راستہ بھول گئی ہوں۔
انّا، ساکورا اور رودریگو کے ساتھ کتابوں کی ایک دُکان پر آئی ہیں۔ کتابوں کی دُکان سے نکلنے کے بعد وہ دونوں انّا کی نگاہ سے اوجھل ہو جاتے ہیں۔
-
19 سبق: اچھا ہوا۔
انّا کے دوست اُن کی نظروں سے اوجھل ہو گئے تھے اور انہوں نے مدد کے لیے ساکورا کو فون کیا تھا۔ کیا انّا اپنے دوستوں ساکورا اور رودریگو سے مل پائیں گی؟
-
20 سبق: کیا آپ نے کبھی جاپانی گیت گائے ہیں؟
انّا ا اور اُن کے دوست مشینوں کے ساتھ گانے کے لیے کاراؤکے کی ایک جگہ پر آئے ہیں۔
-
21 سبق: نہیں، اتنا بھی نہیں
کاراؤکے والی جگہ پر انّا ایک جاپانی گیت گاتی ہیں۔ ساکورا یہ کہتے ہوئے انّا کی تعریف کرتی ہیں کہ وہ اچھا گاتی ہیں۔
-
22 سبق: مجھے دیر ہو گئی۔
انّا نے کاراؤکے مقام پر اپنے دوستوں کے ساتھ اتنا اچھا وقت گزارا کہ جب وہ واپس آئیں تو ہاسٹل کا گیٹ بند ہونے کے مقررہ وقت سے اوپر وقت ہوچکا تھا۔
-
23 سبق: مجھے ماں جی نے ڈانٹا تھا۔
یونیورسٹی کیمپس میں ساکورا سے بات کرتے ہوئے ، انّا سے اس دن کے بارے میں پوچھا گیا جب انہیں ہوسٹل پہنچنے میں دیر ہو گئی تھی۔
-
24 سبق: استعمال مت کیجیے۔
انّا پروفیسر سوزوکی کی جاپانی زبان کی جماعت میں موجود ہیں۔ پروفیسر صاحب آئندہ ہفتے ہونے والے امتحان کی وضاحت کرتے ہیں۔
-
25 سبق: ڈیسک کے نیچے چلے جائیں۔
جب انّا پروفیسر سوزوکی کی جاپانی زبان کی کلاس میں ہوتی ہیں تو اسکول کی عمارت ہلنا شروع ہو جاتی ہے۔
-
26 سبق: آئیے آئندہ ہم اپنی بھرپور کوشش کریں ۔
آج انّا کو جاپانی زبان کے اپنےٹیسٹ کا نتیجہ ملا ہے۔ جماعت کے بعد وہ اپنے ہم جماعت رودریگو کو سر جھکائے دیکھتی ہیں۔
-
27 سبق: کس کی شادی ہو رہی ہے؟
انّا، ساکورا کے گھر آئی ہیں۔ ساکورا انّا کو شادی کا ایک دعوت نامہ دکھاتی ہیں۔
-
28 سبق: شِیزواوکا میں خوش آمدید۔
انّا ، ساکورا کے ساتھ شِیزواوکا شہر آئی ہیں۔ ساکورا کے کزن کینتا ان سے ملاقات کے لیے اسٹیشن پر موجود ہیں۔
-
29 سبق: جب اسے قریب سے دیکھتے ہیں تو یہ بڑا ہے نا!
انّا شِیزواوکا شہر کی سیر کر رہی ہیں۔ آج کینتا انہیں کوہِ فُوجی کے ایک شاندار قابلِ دید مقام کی سیر کرانے لے گئے ہیں۔
-
30 سبق: میں کچھ اور تصویریں کھینچنا چاہتی ہوں۔
جس وقت انّا، ساکورا اور کینتا کے ساتھ کوہِ فُوجی کی تصویریں کھینچ رہی تھیں تو بارش شروع ہو گئی۔
-
31 سبق: میں 82 سال کی ہو چکی ہوں۔
انّا شِیزواوکا میں اپنی دوست ساکورا کی دادی کے گھر آئی ہیں۔ دادی بہت نرم دل خاتون ہیں۔ وہ تنہا رہتی ہیں، اور اپنے چھوٹے سے باغ کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔
-
32 سبق: مجھے فُتون زیادہ پسند ہیں۔
انّا، رات بھر ساکورا کی دادی کے گھر قیام کریں گی۔ آج وہ پہلی بار فُتون یعنی جاپانی انداز کے زمین پر بچھانے والے بستر اور لحاف پر سونے جارہی ہیں۔
-
33 سبق: انّا، یہ میں آپ کو دوں گا۔
انّا، ساکورا کے کزن کینتا کے ساتھ یونیورسٹی کے میلے میں گئیں۔ وہ فوٹوگرافی کلب کی نمائش میں تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
-
34 سبق: یہ نرم اور مزیدار ہے۔
انّا کینتا کے ساتھ یونیورسٹی کے میلے میں گئی تھیں۔ اب دونوں ایک کنویئر بیلٹ والی سوشی کی دکان میں آئے ہیں۔
-
35 سبق: کیا کریڈٹ کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
انّا نے کینتا کے ہمراہ ایک سوشی گو راؤنڈ ریسٹورنٹ میں تازہ سوشی سے لطف اٹھایا۔
-
36 سبق: مجھے پڑھائی کرنا ضروری ہے۔
شیزُواوکا میں پرلطف قیام کے بعد انّا اور ساکورا ٹوکیو واپس آ رہی ہیں۔ کینتا انہیں رخصت کرنے اسٹیشن پر آیا ہوا ہے
-
37 سبق: کوہ فوجی دیکھا، سوشی کھائی، وغیرہ وغیرہ۔
انّا شیزُواوکا سے واپس ٹوکیو اپنے ہاسٹل پہنچی ہیں۔ وہ ہاسٹل کی منتظمہ سے اپنے سفر کے بارے میں گفتگو کر رہی ہیں۔
-
38 سبق: سمجھ گیا۔
صبح اٹھنے پر انا کو شدید تھکان محسوس ہوئی اور اِنہیں بخار تھا۔ وہ ہاسٹل کی منتظمہ کے ساتھ ٹیکسی میں ہسپتال جا رہی ہیں۔
-
39 سبق: میرے خیال میں نزلہ ہے۔
انا کی طبیعت خراب تھی۔ وہ ہاسٹل کی منتظمہ کے ساتھ ہسپتال آئی ہیں۔ اب وہ ڈاکٹر سے معائنہ کرا نے جا رہی ہیں۔
-
40 سبق: سر میں ٹیسیں اٹھ رہی ہیں۔
انا کو نزلہ ہو گیا ہے، اور وہ اپنے کمرے میں لیٹی ہوئی ہیں۔ ہاسٹل کی منتظمہ پریشان ہیں اور انہیں دیکھنے کے لیے آئی ہیں۔
-
41 سبق: مجھے یونیورسٹی میلہ دیکھ سکنے کی خوشی ہے۔
انا کو نزلہ ہو گیا تھا، لیکن اب وہ ٹھیک ہیں۔ آج وہ کینتا کو شکریہ کی ای میل لکھ رہی ہیں۔ کینتا نے انہیں شی زُواوکا کی سیر کرائی تھی۔
-
42 سبق: کون سا سب سے زیادہ مزیدار ہوگا۔
انا اپنی یونیورسٹی کے ایک مطالعاتی دورے میں شرکت کر رہی ہیں۔ وہ شنکانسین بلٹ ٹرین کے اندر لنچ باکس خرید رہی ہیں۔
-
43 سبق: آپ کے خیال میں ایسا کیوں ہے؟
انّا اپنی یونیورسٹی کے ایک مطالعاتی دورے میں پر ہیں۔ آج وہ ہیوگو پریفیکچر میں واقع ہیمے جی قلعہ دیکھنے آئی ہیں۔
-
44 سبق: جاپانی مٹھائی کھانے کے بعد پاؤڈر سبز چائے پیتے ہیں۔
انا اور ان کے ساتھی طلبہ قلعہ دیکھنے کے بعد قریب ہی واقع مقام پر چائے کی روایتی تقریب سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
-
45 سبق: سالگرہ مبارک!
آج انّا کی سالگرہ ہے۔ دوست ایک ریستوران میں انا کی سالگرہ منا رہے ہیں۔
-
46 سبق: مجھے خوشی ہے کہ میں وطن واپسی سے پہلے برف باری دیکھ سکی۔
سالگرہ پارٹی کے بعد، کینتا نے انا کو ہاسٹل تک چھوڑنے کی پیشکش کی۔ ان کے ریستوران سے باہر نکلتے ہی برفباری شروع ہو گئی۔
-
47 سبق: جاپانی زبان کی استاد بننا میرا خواب ہے۔
جاپان میں انّا کی ایک سالہ تعلیم مکمل ہونے والی ہے۔ آج یونیورسٹی میں ان کی آخری کلاس ہے۔
-
48 سبق: آپ لوگوں کے تعاون کا بہت شکریہ۔
آج انّا تھائی لینڈ واپس جا رہی ہیں۔ ساکورا اور کینتا انہیں رخصت کرنے ہوائی اڈے پر آئے ہیں۔