NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 24

سبق 24

استعمال مت کیجیے۔

انّا پروفیسر سوزوکی کی جاپانی زبان کی جماعت میں موجود ہیں۔ پروفیسر صاحب آئندہ ہفتے ہونے والے امتحان کی وضاحت کرتے ہیں۔

سبق 24 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

TSUKAWANAIDE KUDASAI

متن

先生 はい、今日はここまでです。
来週の月曜日に試験をします。
جی، آج کا سبق بس یہاں تک۔
میں آئندہ پیر کو آپ کا ایک امتحان، لوں گا۔
استاد HAI, KYÔ WA KOKO MADE DESU.
RAISHÛ NO GETSUYÔBI NI SHIKEN O SHIMASU.
جی، آج کا سبق بس یہاں تک۔ میں آئندہ پیر کو آپ کا ایک امتحان، لوں گا۔
アンナ 先生、辞書を使ってもいいですか。 سر۔ کیا ہم لغت کا استعمال کر سکتے ہیں؟
انّا SENSEI, JISHO O TSUKATTE MO II DESU KA.
سر۔ کیا ہم لغت کا استعمال کر سکتے ہیں؟
先生 いいえ、だめです。使わないでください。 نہیں، آپ نہیں کر سکتے۔ براہِ مہربانی استعمال نہ کیجیے
استاد IIE, DAME DESU. TSUKAWANAIDE KUDASAI.
نہیں، آپ نہیں کر سکتے۔ براہِ مہربانی استعمال نہ کیجیے

گرامر کے نکات

وقت کی نشاندہی کرنے والے الفاظ

آئیے وقت کی نشاندہی کرنے والے الفاظ کی ادائیگی سیکھتے ہیں۔ براہِ مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر جائیے۔

گُر کی باتیں

NAI شکل فعل + DE KUDASAI
جب آپ دوسروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ انہیں کوئی کام کرنے کی اجازت نہیں، تو آپ فعل کی NAI شکل اور DE KUDASAI کو ملاتے ہیں اور NAI DE KUDASAI یعنی ’’براہِ مہربانی اسے نہ کریں‘‘ کہتے ہیں۔

صوتی الفاظ

عدم اطمینان/ عدم تسلّی
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

اگلے ہفتے ہمارا ایک چھوٹا سا ٹیسٹ ہو گا۔ ہم اس میں بال پین استعمال نہیں کر سکتے۔ ہمیں پنسلیں اور ربر استعمال کرنے کا کہا گیا ہے۔ مجھے ان چیزوں کی تیاری کرنا ہے۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے