NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 26

سبق 26

آئیے آئندہ ہم اپنی بھرپور کوشش کریں ۔

آج انّا کو جاپانی زبان کے اپنےٹیسٹ کا نتیجہ ملا ہے۔ جماعت کے بعد وہ اپنے ہم جماعت رودریگو کو سر جھکائے دیکھتی ہیں۔

سبق 26 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

TSUGI WA GANBARÔ

متن

アンナ ロドリゴ、元気がないね。 رودوریگو ، آپ ٹھیک نہیں لگ رہے۔
انّا RODORIGO, GENKI GA NAI NE.
رودوریگو ، آپ ٹھیک نہیں لگ رہے۔
ロドリゴ 試験ができなかったんです。 میں ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا۔
رودریگو SHIKEN GA DEKINAKATTA N DESU.
میں ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا۔
アンナ 私も…。60点でした。
次はがんばろう。
۔ میں بھی نہیں۔ مجھے 60 نمبر ملے ہیں۔
آئیے آئندہ ہم اپنی بھرپور کوشش کریں۔
انّا WATASHI MO.... ROKUJITTEN DESHITA.
TSUGI WA GANBARÔ.
۔ میں بھی نہیں۔ مجھے 60 نمبر ملے ہیں۔ آئیے آئندہ ہم اپنی بھرپور کوشش کریں۔

گرامر کے نکات

N DESU  

جب آپ کوئی صورتِ حال یا  وجہ بیان کرتے ہیں، تو N DESU کہتے ہیں۔ N DESU سے پہلے آپ فعل کی سادہ شکل ہی استعمال کر سکتے ہیں جیسا کہ لغوی شکل یا TE شکل۔
مثال کے طور پر) SHIKEN GA DEKINAKATTA N DESU (میں ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا۔)

DESHITA


DESHITA، DESU کی ماضی شکل ہے۔
مثال کے طور پر) TAIHEN DESU (یہ مشکل ہے۔) >>
TAIHEN DESHITA (یہ مشکل تھا۔)

گُر کی باتیں

فعل کی تصریف پذیر یا ارادی شکل
GANBARÔ (آئیے اپنی بھرپور کوشش کریں ) فعل کی تصریف پذیر شکل ہے جسے ارادی شکل بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بولنے والے کے عزم یا ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم اسے مخاطب کو اپنے ساتھ مل کر کوئی کام کرنے کی دعوت دینے اور کوئی کام کرنے پر زور دینے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ہم اظہار کے اس طریقے کو اپنے سے اعلیٰ رُتبے کے لوگوں کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔ تو اب مجھے وضاحت کرنے دیجیے کہ ہم MASU شکل کے فعل سے فعل کی ارادی شکل کیسے بناتے ہیں۔

صوتی الفاظ

اونچی آواز میں رونا
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

رودریگو کو ٹیسٹ میں 80 نمبر ملے ہیں۔ اُنہوں نے مجھ سے بہت بہتر نمبر حاصل کیے ہیں۔ مجھے اُن کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے