NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 17

سبق 17

آپ کی تجویز کیا ہے؟

دُکان میں انّا کو مانگا کی بہت سی کتابیں ملی ہیں جو دلچسپ لگتی ہیں۔ وہ فیصلہ نہیں کرپاتیں کہ کون سی خریدی جائے۔

سبق 17 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

OSUSUME WA NAN DESU KA

متن

アンナ あ、この本いいなあ。あれも面白そう。 ارے! یہ کتاب اچھی ہے۔ وہ بھی دلچسپ لگتی ہے۔
انّا A, KONO HON II NÂ. ARE MO OMOSHIROSÔ.
ارے! یہ کتاب اچھی ہے۔ وہ بھی دلچسپ لگتی ہے۔
アンナ さくらさんのおすすめは何ですか。 ساکورا صاحبہ کی کیا تجویز ہے؟
انّا SAKURA-SAN NO OSUSUME WA NAN DESU KA.
ساکورا صاحبہ کی کیا تجویز ہے؟
さくら これはどう? اس کے متعلق کیا خیال ہے؟
ساکورا KORE WA DÔ?
اس کے متعلق کیا خیال ہے؟
アンナ ホラーはちょっと…。 ڈراؤنی کہانیاں ذرا ۔۔۔۔۔ .
انّا HORÂ WA CHOTTO....
ڈراؤنی کہانیاں ذرا ۔۔۔۔۔ .

گرامر کے نکات

WA CHOTTO  

آپ براہِ راست انکار کئے بغیر، کسی تجویز کو مہذب انداز میں بالواسطہ طور پر رد کرنے کے لیے یہ کہہ سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر HORÂ WA CHOTTO....(ڈراؤنی کہانیاں ذرا سی ۔۔۔۔۔)

گُر کی باتیں

صفت + SÔ
جیسا کہ OMOSHIROSÔ (یہ دلچسپ معلوم ہوتا ہے) میں، اگر آپ SÔ کے بعد اسم صفت کا اضافہ کرتے ہیں تو کسی چیز کو دیکھنے یا سننے کے بعد جو آپ اندازہ لگاتے ہیں یا سوچتے ہیں اُس بارے میں بات کر سکتے ہیں۔

صوتی الفاظ

خاموشی / قطار بنانا
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

کتابوں کی ایک بڑی دُکان میں گاہکوں کے لیے پی سی ٹرمینل بھی ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہماری مطلوبہ کتاب دُکان میں موجود ہے اور اگر ہے تو کس جگہ پر۔ یہ بہت باسہولت ہے۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے