NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 2

سبق 2

یہ کیا ہے؟

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی طالبہ انّا نے اپنے آپ کو اپنی ٹیوٹر ساکورا سے متعارف کروایا۔ انّا، ساکورا کو کچھ دیتی ہیں۔

سبق 2 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

KORE WA NAN DESU KA

متن

アンナ さくらさん。はい、どうぞ。 ساکورا صاحبہ۔ یہ آپ کے لیے ہے۔
انّا SAKURA-SAN. HAI, DÔZO.
ساکورا صاحبہ۔ یہ آپ کے لیے ہے۔
さくら これは何ですか。 یہ کیا ہے؟
ساکورا KORE WA NAN DESU KA.
یہ کیا ہے؟
アンナ それはタイのお土産です。 یہ تھائی لینڈ کا تحفہ ہے۔
انّا SORE WA TAI NO OMIYAGE DESU.
یہ تھائی لینڈ کا تحفہ ہے۔
さくら ありがとうございます。 آپ کا شکریہ۔
ساکورا ARIGATÔ GOZAIMASU.
آپ کا شکریہ۔
アンナ どういたしまして。 کوئی بات نہیں۔
انّا DÔITASHIMASHITE.
کوئی بات نہیں۔

گرامر کے نکات

B NO A

NO دو اسموں کو ملانے والا لفظ ہے۔جاپانی میں آپ اسم سے پہلے تبدیلی  کرنے والا لفظ لگا لیتے ہیں۔
جیسا کہ TOKYO NO OMIYAGE  یعنی ٹوکیو سے ایک تحفہ۔

گُر کی باتیں

سوالات پوچھنے کے لیے جملے
جاپانی زبان میں جب ہم سوال پوچھتے ہیں تو لفظوں کی ترتیب نہیں بدلتے اور صرف جملے کے اختتام پر KA کا لاحقہ لگا دیتے ہیں اور اسے اٹھان کے ساتھ کہتے ہیں۔ لہذا KORE WA OMIYAGE DESU (یعنی یہ ایک تحفہ ہے) KORE WA OMIYAGI DESU KA (یعنی کیا یہ ایک تحفہ ہے؟) بن جاتا ہے۔

صوتی الفاظ

چلنا
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

ساکُورا صاحبہ کا خواب ہے بیرون ملک جاپانی زبان پڑھانا۔ میرا خواب جاپانی میں مانگا پڑھنا ہے۔ میرے لیے یہ پڑھائی ، پڑھائی اور پڑھائی ہے۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے