NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > TA شکل فعل + KOTO GA ARIMASU (سبق 20)

گُر کی باتیں

TA شکل فعل + KOTO GA ARIMASU (سبق 20)

فعل کی TA شکل ماضی کے کسی عمل یا فعل مکمل کی نشاندہی کرتی ہے۔ یعنی جو ہم نے ماضی میں کیا ہوتا ہے یا جو ہم کر چکے ہیں۔ اور اگر ہم فعل کی TA شکل کے ساتھ KOTO GA ARIMASU
لگا دیں تو اب ہم اس عمل کے متعلق بات کر سکتے ہیں جو ہم اس سے قبل کر چکے ہیں یعنی جو ہمارا تجربہ ہے۔

مثال کے طور پر اگر ہم گانا یعنی UTAIMASU
کو UTATTA KOTO GA ARIMASU
میں تبدیل کرتے ہیں تو ہم کہہ رہے ہیں کہ میں اسے پہلے گا چکا ہوں یا مجھے اسے گانے کا تجربہ ہے۔ اس کی منفی شکل بنانے کے لیے ہم ARIMASU کو ARIMASEN میں تبدیل کرتے ہیں۔ لہذا UTATTA KOTO GA ARIMASU (میں اسے پہلے گا چکا ہوں) کی منفی شکل UTATTA KOTO GA ARIMASEN (میں نے اسے پہلے کبھی نہیں گایا) بنے گی۔
آپ کو ایک چیز کے بارے میں احتیاط کرنی ہو گی کہ آپ حالیہ تجربات کو فعل کی TA شکل کے ساتھ KOTO GA ARIMASU کو ملا کر ایک ساتھ کہنے سے بیان نہیں کر سکتے جیسا کہ KINÔ (گزشتہ کل) اور SENSHÛ (گزشتہ ہفتہ)۔ اس طرح کے معاملات میں آپ کو فعل ماضی استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔


مثال کے طور پر فرض کیجیے کہ آپ سے پوچھا گیا ہے کہ ’’کیا آپ نے کبھی کوہِ فوجی دیکھا ہے؟‘‘ اگر آپ نے اسے گزشتہ ہفتے دیکھا ہے تو آپ SENSHÛ MITAKOTO GA ARIMASU (میں نے اسے گزشتہ ہفتے دیکھا ہے) نہیں کہہ سکتے۔ آپ کو MIMASU (دیکھنا) کی ماضی شکل MIMASHITA (دیکھا) استعمال کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اور آپ کہیں گے، SENSHÛ MIMASHITA (میں نے اسے گزشتہ ہفتے دیکھا ہے)۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے