NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 6

سبق 6

ٹیلی فون نمبر کیا ہے؟

انّا اور ساکورا انّا کے کمرے میں بات چیت جاری رکھتی ہیں۔ ساکورا انّا کا ٹیلی فون نمبر پوچھتی ہیں۔

سبق 6 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

DENWABANGÔ WA NANBAN DESU KA

متن

さくら ところでアンナさん。
電話番号は何番ですか。
ویسے انّا صاحبہ، آپ کا ٹیلی فون نمبر کیا ہے؟
ساکورا TOKORODE ANNA-SAN. DENWABANGÔ WA NANBAN DESU KA.
ویسے انّا صاحبہ، آپ کا ٹیلی فون نمبر کیا ہے؟
アンナ ええと。080-1234-・・・。 مجھے دیکھنے دیجیے۔ صفر آٹھ صفر۔ ایک دو تین چار۔
انّا ÊTO. REI HACHI REI – ICHI NI SAN YON – ...
مجھے دیکھنے دیجیے۔ صفر آٹھ صفر۔ ایک دو تین چار۔
さくら ありがとう。
じゃ、今度、電話をしますね。
آپ کا شکریہ۔ اچھا میں اگلی مرتبہ آپ کو فون کروں گی۔
ساکورا ARIGATÔ. JA, KONDO, DENWA O SHIMASU NE.
آپ کا شکریہ۔ اچھا میں اگلی مرتبہ آپ کو فون کروں گی۔

گرامر کے نکات

اعداد (1)

آئیے صفر سے دس تک اعداد سیکھیں۔
براہِ مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر جائیے۔

O SHIMASU  

SHIMASU ایک فعل ہے ، جس کا مطلب ہے ’’کوئی کام کرنا‘‘۔ آپ اسے
اسموں کے ساتھ ملا کر بہت سے افعال کا اظہار کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر)
BENKYÔ (پڑھنا) + O SHIMASU
= BENKYÔ O SHIMASU (میں پڑھتا ہوں)  
RYÔRI (پکانا) + O SHIMASU
= RYÔRI O SHIMASU (میں پکاتا ہوں)

گُر کی باتیں

جب حرف HA کی ادائیگی WA ہو جاتی ہے
ماضی میں موضوع کے ساتھ آنے والے لفظ WA کا تلفظ HA ہوتا تھا اور اس کے حروف بھی HA تھے۔ اس کا تلفظ بتدریج WA میں تبدیل ہو گیا ہے لیکن حروف HA ہی رہے۔ KONNICHIWA (آداب) میں آنے والے WA کے بارے میں بھی یہی کہا جا سکتا ہے۔ اس کا تلفظ WA ہے لیکن لکھا HA جاتا ہے۔

صوتی الفاظ

ٹیلی فون
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

جب مجھے فون آئے گا تو میں MOSHI MOSHI کہنے کے بعد اپنا نام لوں گی۔ مجھے اس طرح کہنا چاہیے ‘HAI, MOSHI MOSHI, ANNA DESU میری خواہش ہے کہ کوئی شخص جلدی سے مجھے فون کرے۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے