NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 5

سبق 5

وہ میرا خزانہ ہے۔

انّا نے ساکورا کو اپنے ہوسٹل کے کمرے میں مدعو کیا ہوا ہے۔ ساکورا کو کوئی چیز دکھائی دیتی ہے۔

سبق 5 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

SORE WA WATASHI NO TAKARAMONO DESU

متن

アンナ 私の部屋はこちらです。どうぞ。 میرا کمرہ اِس طرف ہے۔ مہربانی کیجیے، چلیے۔
انّا WATASHI NO HEYA WA KOCHIRA DESU. DÔZO.
میرا کمرہ اِس طرف ہے۔ مہربانی کیجیے، چلیے۔
さくら すごい!これは全部マンガ? زبردست! کیا یہ سب مانگا ہیں؟
ساکورا SUGOI! KORE WA ZENBU MANGA?
زبردست! کیا یہ سب مانگا ہیں؟
アンナ それは私の宝物です。
私は毎日マンガを読みます。
وہ میرا خزانہ ہے۔
میں ہر روز مانگا پڑھتی ہوں۔
انّا SORE WA WATASHI NO TAKARAMONO DESU.
WATASHI WA MAINICHI MANGA O YOMIMASU.
وہ میرا خزانہ ہے۔
میں ہر روز مانگا پڑھتی ہوں۔

گرامر کے نکات

فاعل O مفعول WA فعل

جاپانی زبان میں جملے کی ترتیب کا مخصوص انداز ’’فاعل، مفعول اور فعل ہے۔‘‘
O ایک حرفِ جار ہے جو کسی عمل کےمفعول کو بیان کرتا ہے۔
مثلاً) WATASHI WA MANGA O YOMIMASU
(میں مانگا پڑھتی ہوں۔)

گُر کی باتیں

فعل کو منفی اور سوالیہ کیسے بنائیں۔
وہ فعل جن کا اختتام ’’MASU‘‘ پر ہوتا ہے، انہیں ’’فعل کی MASU شکل ‘‘کہا جاتا ہے۔ جب ہم شائستگی سے بولتے ہیں تو ’’MASU شکل‘‘ استعمال کرتے ہیں۔اس کا منفی بنانے کے لیے ہم ’’MASU‘‘ کو ’’MASEN‘‘ میں بدل دیتے ہیں۔ لہذا YOMIMASU (پڑھنا) YOMIMASEN بن جاتا ہے۔

صوتی الفاظ

پڑھنا
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

ہو سکتا ہے ساکورا صاحبہ نے سوچا ہو کہ میں ہمیشہ مانگا کے علاوہ اور کچھ نہیں پڑھتی۔ لیکن میرے لیے مانگا، جاپانی سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے