NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > فعل کی تین اقسام یا فعل کے تین گروپ (سبق 40)

گُر کی باتیں

فعل کی تین اقسام یا فعل کے تین گروپ (سبق 40)

جاپانی زبان میں فعل کی تین اقسام ہیں۔ ہر قسم کے فعل میں تبدیلی کا طریقہ دوسرے سے مختلف ہے۔ پہلے گروپ میں فعل میں MASU سے پہلے I آتا ہے۔ اس کی ایک مثال KAKIMASU یعنی لکھنا ہے۔ اس گروپ کے فعل میں تبدیلی کے وقت MASU سے پہلے کا حصہ تبدیل ہوتا ہے۔


آئیے اس فعل KAKIMASU یعنی لکھنا کی لغوی شکل بناتے ہیں۔ اس کے لیے آپ MASU سے پہلےکے KI کو KU میں تبدیل کرتے ہیں اور لفظ KAKU کہتے ہیں۔ صیغہ ماضی یا TA شکل بنانے کے لیے آپ MASU سے پہلے کے KI کو I میں بدلتے ہیں اور لفظ KAITA یعنی لکھا یا لکھا جا چکا ہے بناتے ہیں۔ سبق نمبر 12 میں آپ نے فعل میں MASU سے پہلے کے حصےکی تبدیلی کا گانا سنا تھا، اسے دہرا لیجئے۔


افعال کی دوسری قسم میں MASU سے پہلے E آتا ہے۔


اس کی ایک مثال TABEMASU یعنی کھانا ہے۔ اسے لغوی شکل میں تبدیل کرنے کے لیے آپ اس کے MASU کو RU سے تبدیل کرتے ہیں اور TABERU کہتے ہیں۔ اسی طرح TA شکل بنانے کے لیے آپ MASU کو TA سے تبدیل کرتے ہیں اور TABETA یعنی کھایا یا کھا چُکا ہوں کہتے ہیں۔ اس دوسرے گروپ میں کچھ فعل ایسے بھی ہیں، جن میں MASU سے پہلے I ہوتا ہے۔ جیسا کہ MIMASU یعنی دیکھنا۔ لیکن ایسے فعل بہت کم ہیں۔

افعال کی تیسری قسم میں صرف دو فعل ہیں۔SHIMASU یعنی کرنا، اور KIMASU یعنی آنا۔ ان میں تبدیلی عام ضوابط سے ہٹ کر بالکل مختلف انداز میں ہوتی ہے۔ لیکن یہ صرف دو ہی ہیں، اس لیے ان کو تبدیل کرنے کا طریقہ کار یاد کر لیجیے۔
فعل SHIMASU یعنی ’کرنا‘ کی لغوی شکل SURU اور اس کی TA شکل SHITA یعنی کِیا ہے۔ اسی طرح فعل KIMASU یعنی ’آنا‘ کی لغوی شکل KURU ہے اور اس کی TA شکل KITA یعنی آیا ہے۔

افعال کی TE شکل اور NAI شکل سمیت مختلف اشکال کے چارٹ، گزشتہ پروگراموں کے ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر دیے گئے ہیں۔ براہ کرم وہاں سے دیکھ کر مشق کریں۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے