NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > فعل کو منفی اور سوالیہ کیسے بنائیں۔ (سبق 5)

گُر کی باتیں

فعل کو منفی اور سوالیہ کیسے بنائیں۔ (سبق 5)

وہ فعل جن کا اختتام ’’MASU‘‘ پر ہوتا ہے، انہیں ’’فعل کی MASU شکل ‘‘کہا جاتا ہے۔ جب ہم شائستگی سے بولتے ہیں تو ’’MASU شکل‘‘ استعمال کرتے ہیں۔اس کا منفی بنانے کے لیے ہم ’’MASU‘‘ کو ’’MASEN‘‘ میں بدل دیتے ہیں۔ لہذا YOMIMASU (پڑھنا) YOMIMASEN بن جاتا ہے۔ اسے سوالیہ بنانے کے لیے ہم آخر میں حرفِ جار ’’KA‘‘ کا اضافہ کرتے ہیں اور اسے اٹھان کے ساتھ کہتے ہیں۔ لہذا YOMIMASU (پڑھنا) کی سوالیہ شکل YOMIMASUKA ہو جائے گی۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے