NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 9

سبق 9

کس وقت سے؟

آج پروفیسر سوزوکی کلاس میں ایک اعلان کرنے والے ہیں۔

سبق 9 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

NANJI KARA DESU KA

متن

先生 明日、健康診断があります。 کل آپ کی صحت کا معائنہ ہو گا۔
استاد ASHITA, KENKÔSHINDAN GA ARIMASU.
کل آپ کی صحت کا معائنہ ہو گا۔
アンナ 何時からですか。 کس وقت سے؟
انّا NANJI KARA DESU KA.
کس وقت سے؟
先生 午前9時から11時までです。
ここに8時半に集まって下さい。
صبح نو بجے سے گیارہ بجے تک۔ براہِ مہربانی آٹھ بجکر تیس منٹ پر اس جگہ جمع ہو جائیے گا۔
استاد GOZEN KUJI KARA JÛICHIJI MADE DESU. KOKO NI HACHIJI HAN NI ATSUMATTE KUDASAI.
صبح نو بجے سے گیارہ بجے تک۔ براہِ مہربانی آٹھ بجکر تیس منٹ پر اس جگہ جمع ہو جائیے گا۔

گرامر کے نکات

NANJI

NAN  کا مطلب ہے ’’کیا‘‘ اور JI کہتے ہیں  ’’وقت‘‘ کو۔  JI ایک شمار کنندہ ہے جو کسی خاص گھنٹے کی نشاندہی کرتا ہے۔
مثال کے طور پر  NANJI DESU KA یعنی ’’کیا وقت ہوا ہے؟ ‘‘۔
براہِ مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر جائیے۔

گُر کی باتیں

TE شکل افعال کے مختلف نمونے
گزشتہ سبق میں آپ نے MASU شکل کے فعل کی TE شکل بنانے کا بنیادی طریقہ سیکھا۔ آپ اس میں صرف MASU کو TE سے بدلتے ہیں۔

صوتی الفاظ

تقریباً حد سے آگے
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

میں نے سنا ہے کہ جاپان میں کچھ نمبروں کو بدقسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ چار کے لیے SHI ہے اور موت کے لیے بھی ایسا لفظ ہے۔ نو کے لیے KU اور مصائب کے لیے بھی ایسا ہی لفظ ہے۔ اس لیے کچھ ہوٹل اور ہسپتال چار اور نو نمبر کے کمروں سے احتراز کرتے ہیں۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے