NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 8

سبق 8

براہِ مہربانی، ایک بار پھر

انّا اس وقت پروفیسر سوزوکی کی کلاس میں بیٹھی ہیں۔

سبق 8 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

MÔICHIDO ONEGAI SHIMASU

متن

先生 みなさん、これを覚えてください。
試験によく出ます。
براہِ مہربانی آپ سب لوگ اسے یاد کر لیں۔ یہ اکثر امتحانات میں آتا ہے۔
ٹیچر MINASAN, KORE O OBOETE KUDASAI.
SHIKEN NI YOKU DEMASU.
براہِ مہربانی آپ سب لوگ اسے یاد کر لیں۔ یہ اکثر امتحانات میں آتا ہے۔
学生 えっ。 اوہ !
طلباء E'.
اوہ !
アンナ 先生、もう一度お願いします。 سر، براہِ مہربانی ایک بار پھر بتا دیجیے۔
انّا SENSEI, MÔICHIDO ONEGAI SHIMASU.
سر، براہِ مہربانی ایک بار پھر بتا دیجیے۔

گرامر کے نکات

فعل کی TE شکل

جب ہم افعال کو جملوں کے درمیان میں استعمال کرتے ہیں یعنی ان کے بعد دوسرے لفظ لگاتے ہیں تو ہم ان کی فعل لازم شکل استعمال کرتے ہیں۔

۔ اگر فعل کو اس طرح فعل لازم میں  تبدیل کیا جائے کہ وہ TE  پر ختم ہوں تو یہ فعل کی TE  شکل کہلاتی ہے۔

مثال کے طور پر) OBOEMASU (یاد کرنا) >> OBOETE

براہ، مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر جائیے۔

گُر کی باتیں

TE شکل فعل + KUDASAI
جب آپ جاپانی میں کسی سے کوئی کام کرنے کو کہتے ہیں تو آپ فعل کی TE شکل کے بعد KUDASAI کہتے ہیں یعنی (براہِ مہربانی یا میں آپ سے درخواست کروں گا)۔ فعل کی TE شکل، فعل لازم ہے جو TE یا DE پر ختم ہوتی ہے۔

صوتی الفاظ

دل کا دھڑکنا
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

مجھے پتا چلا ہے کہ حتمی امتحان کے علاہ ہمارے چھوٹے چھوٹے ٹیسٹ بھی ہوں گے۔ میں پریشان ہوں کہ کب ہمارا ٹیسٹ ہو گا۔ میں DOKI DOKI محسوس کر رہی ہوں۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے