سانحات سے بچاؤ سے متعلق سوال و جواب

پالتو جانوروں کے ساتھ انخلاء

1- پالتو جانوروں کے ساتھ انخلاء کی اہمیت

این ایچ کے، قدرتی سانحات سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں سوالات کے جواب دے رہا ہے۔ کوئی بڑی آفت آنے کی صورت میں کیا پالتو جانوروں کے ہمراہ پناہ گاہوں میں پناہ لینا ممکن ہے؟ جاپان میں پناہ گاہوں کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ آیا وہاں انخلاء کرنے والوں کو اپنے پالتو جانوروں کے ہمراہ پناہ لینے کی اجازت دی جاتی ہے یا نہیں۔ ہمارے اس نئے سلسلے میں، پالتو جانوروں کے ہمراہ پناہ حاصل کرنے کے بارے میں مددگار معلومات پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

دنیا میں بہت سے افراد پالتو جانوروں کو اپنے خاندان کا فرد تصور کرتے ہیں۔ تائیوان کے مقامی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق، 3 اپریل 2024 کو زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث ایک خاتون اس لیے ہلاک ہو گئی تھیں کیونکہ وہ اپنی بلّی کو بچانے کے لیے گھر واپس گئیں اور اسی دوران عمارت منہدم ہو گئی۔ جاپان میں بھی پالتو جانوروں کی ایک مالکہ کار میں قیام کے دوران مبینہ طور پر اکانومی کلاس سنڈروم کے باعث انتقال کر گئیں، کیونکہ وہ اپنے کتّوں کے ہمراہ پناہ گاہ میں قیام نہیں کر سکی تھیں۔

وزارتِ ماحولیات کی سفارشات کے مطابق، آفت آنے کی صورت میں پالتو جانوروں کے مالکان کو اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ انخلاء کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ وزارت نے پناہ گاہوں کا انتظام سنبھالنے والی مقامی بلدیات کے لیے پالتو جانوروں کے ساتھ آنے والے پناہ گزینوں کو پناہ حاصل کرنے کی اجازت دینے کے لیے رہنماء اُصول مرتب کیے ہیں، اور اس بارے میں بلدیات کی مفاہمت طلب کی ہے۔

لیکن تمام پناہ گاہیں پالتو جانوروں کو آنے کی اجازت دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ پالتو جانوروں کے مالکان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ بلدیہ سے پیشگی دریافت کریں کہ آیا کسی آفت کی صورت میں پالتو جانوروں کو پناہ گاہ میں رہنے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔ الگ علاقوں میں رہائش پذیر رشتے داروں، پالتو جانوروں کے ہوٹلوں اور جانوروں کے ہسپتالوں جیسے اُن مقامات سے متعلق پہلے سے معلومات حاصل کرنا بھی ضروری ہو سکتا ہے، جہاں آپ اپنے پالتو جانوروں کو عارضی طور پر چھوڑ سکیں۔

یہ معلومات 16 اپریل 2024ء تک کی ہیں۔

2- سانحات میں پالتو جانوروں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے مشورے

این ایچ کے، قدرتی سانحات سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں سوالات کے جواب دے رہا ہے۔ کوئی بڑی آفت آنے کی صورت میں کیا پالتو جانوروں کے ہمراہ پناہ گاہوں میں پناہ لینا ممکن ہے؟ جاپان میں پناہ گاہوں کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ آیا وہاں انخلاء کرنے والوں کو اپنے پالتو جانوروں کے ہمراہ پناہ لینے کی اجازت دی جاتی ہے یا نہیں۔ ہمارے اس نئے سلسلے میں، پالتو جانوروں کے ہمراہ پناہ حاصل کرنے کے بارے میں مددگار معلومات پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ آج کی قسط میں پالتو جانوروں کے ہمراہ انخلاء کرنے سے پہلے گھر پر کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کسی آفت کے دوران پالتو جانوروں کو زخمی ہونے سے بچانے کے لیے پوری طرح پیشگی تیار رہنا چاہیے۔ کوئی بڑا زلزلہ آنے کی صورت میں افراد اور پالتو جانوروں کا زلزلے کے جھٹکے سے گرنے والے فرنیچر اور بجلی کے آلات سے زخمی ہونے کا خطرہ پایا جاتا ہے۔ لہٰذا، ضروری ہے کہ بھاری فرنیچر اور بڑے ٹیلی ویژن سیٹس کو گرنے سے بچانے کے لیے انہیں مضبوطی سے باندھ دیا جائے۔ یہ بھی تجویز کیا جاتا ہے کہ رائس کُکر جیسے چھوٹے برقی آلات کے نیچے اینٹی سلپ شیٹ رکھ کر انہیں گرنے سے بچائیں۔ اشیاء کو گرنے سے روکنے کے لیے اس طرح کا حفاظتی سامان ہارڈ ویئر کی دکان پر دستیاب ہوتا ہے۔ شیشے کی سطح کو حفاظتی فلم سے ڈھانپنا بھی مؤثر ثابت ہوتا ہے تاکہ آپ اور آپ کے پالتو جانوروں کے پیر زخمی ہونے سے محفوظ رہیں۔ آپ کو اپنے پالتو جانوروں کے لیے کافی مقدار میں خوراک اور پانی کا بندوبست کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ انخلاء کا دورانیہ طویل ہونے کی صورت میں کام آ سکے۔

قومی رہنماء اُصولوں کے مطابق، پالتو جانوروں کے مالکان کو اپنے پالتو جانوروں کے لیے کم از کم پانچ دن کے کھانے اور پانی کا انتظام کرنا چاہیے۔ دائمی بیماریوں میں مبتلا پالتو جانوروں کے لیے دوا کی مطلوبہ مقدار بھی تیار رکھنی چاہیے۔

یہ معلومات 17 اپریل 2024ء تک کی ہیں۔

3- پالتو جانوروں کی تربیت

این ایچ کے، قدرتی سانحات سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں سوالات کے جواب دے رہا ہے۔ کوئی بڑی آفت آنے کی صورت میں کیا پالتو جانوروں کے ہمراہ پناہ گاہوں میں پناہ لینا ممکن ہے؟ جاپان میں پناہ گاہوں کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ آیا وہاں انخلاء کرنے والوں کو اپنے پالتو جانوروں کے ہمراہ پناہ لینے کی اجازت دی جاتی ہے یا نہیں۔ ہمارے اس نئے سلسلے میں، پالتو جانوروں کے ہمراہ پناہ حاصل کرنے کے بارے میں مددگار معلومات پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ آج کی قسط میں ہم بتائیں گے کہ اپنے پالتو جانور کی کیسی تربیت ضروری ہے تاکہ وہ انخلائی مرکز میں آپ کے ساتھ قیام کر سکے۔

جہاں تک پالتوں کتّوں کی بات ہے تو اپنے کتّے کو تربیت دینا ضروری ہے تاکہ جب آپ اسے پکاریں تو وہ آپ کے پاس آ جائے۔ زلزلے کے دوران، آپ کا کتّا جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر گرے ہوئے فرنیچر کے درمیان چھپ سکتا ہے۔ بلانے پر آپ کے کتّے کو خود آپ کے پاس آنا چاہیے، کیونکہ مالک کے لیے اپنے پالتو جانور کو بچانے کی کوشش کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ کو پالتو جانوروں کے پنجرے کو محفوظ جگہ پر رکھنا چاہیے جہاں اُوپر سے فرنیچر کے گرنے کا خطرہ نہ ہو۔ آپ کے پالتو جانور کو ایک خاص حکم جیسا کہ ’’گھر لوٹ جاؤ‘‘ کے ذریعہ اپنے پنجرے میں واپس جانے کی تربیت دی جانی چاہیے۔ بلّیوں کو بھی پنجرے کے اندر رہنے کی تربیت دی جانی چاہیے۔

مالکان کو اپنے پالتو جانوروں کو مندرجہ ذیل طریقوں سے تربیت دینی چاہیے تاکہ اُنہیں انخلائی مرکز کے ماحول کے مطابق ڈھلنے کے لئے تیار کیا جا سکے۔

پالتو جانوروں کی ایسی تربیت کرنی چاہیے کہ وہ نہ زیادہ بھونکیں، نہ شور مچائیں، اپنے خاندان کے علاوہ دیگر لوگوں یا جانوروں کے ساتھ بھی مانوس ہوں، اور کسی طے شدہ جگہ کے ٹوائلٹ میں رفح حاجت کر سکیں۔

مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کو ریبیز یعنی ہلکاؤ اور دیگر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے ویکسین لگوائیں اور ان میں موجود کسی بھی قسم کے طفیلی کیڑے مکوڑوں کا انسداد کریں۔

یہ معلومات 18 اپریل 2024ء تک کی ہیں۔

4- پالتو جانوروں کے ساتھ انخلائی مراکز میں قیام

این ایچ کے، قدرتی سانحات سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں سوالات کے جواب دے رہا ہے۔ کوئی بڑی آفت آنے کی صورت میں کیا پالتو جانوروں کے ہمراہ پناہ گاہوں میں پناہ لینا ممکن ہے؟ جاپان میں پناہ گاہوں کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ آیا وہاں انخلاء کرنے والوں کو اپنے پالتو جانوروں کے ہمراہ پناہ لینے کی اجازت دی جاتی ہے یا نہیں۔ ہمارے اس نئے سلسلے میں، پالتو جانوروں کے ہمراہ پناہ حاصل کرنے کے بارے میں مددگار معلومات پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ آج کی قسط میں ہم جائزہ لیں گے کہ پناہ گاہوں میں اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ کیسے قیام کیا جائے۔

پالتو جانوروں کے مالکان کے لیے ضروری ہے کہ وہ انخلائی مراکز کے ضوابط پرعمل کریں کیونکہ ہو سکتا ہے کچھ لوگوں کو پالتو جانور پسند نہ ہوں یا انہیں بعض جانوروں سے الرجی ہو۔ بہت سی صورتوں میں پالتو جانوروں کو اُن کے مالکان سے دور، علیحدہ جگہ پر پنجروں میں رکھا جاتا ہے۔ عموماً مالکان اپنا پنجرا ساتھ لاتے ہیں۔ لیکن بعض صورتوں میں انخلائی مراکز پنجروں کا بندوبست کرتے ہیں۔ پالتو جانور کے نام اور خصوصیات کے بارے میں معلومات پر مبنی تحریر، انخلائی مرکز کے عملے کو کاٹے جانے جیسے ممکنہ واقعات سے بچاؤ کے لیے اہم ہوتی ہے۔

کچھ کتّے، مالکان کے نظروں سے اوجھل ہونے کی صورت میں بھونک سکتے ہیں۔ جانوروں کو تربیت دینا ضروری ہے تاکہ اپنے مالکان سے دوری کے وقت وہ پُرسکون رہیں۔

کسی قدرتی آفت کے فوراً بعد انخلائی مراکز کے عملے کے مصروف ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، اور ایسا ممکن ہے کہ وہ پالتو جانوروں کی دیکھ بھال نہ کر سکیں۔ مالکان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کے لیے مناسب ماحول بنانے اور اسے برقرار رکھنے کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔

یہ معلومات 19 اپریل 2024ء تک کی ہیں۔

5-انخلاء کی تیاری

این ایچ کے، قدرتی سانحات سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں سوالات کے جواب دے رہا ہے۔ کوئی بڑی آفت آنے کی صورت میں کیا پالتو جانوروں کے ہمراہ پناہ گاہوں میں پناہ لینا ممکن ہے؟ جاپان میں پناہ گاہوں کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ آیا وہاں انخلاء کرنے والوں کو اپنے پالتو جانوروں کے ہمراہ پناہ لینے کی اجازت دی جاتی ہے یا نہیں۔ ہمارے اس نئے سلسلے میں، پالتو جانوروں کے ہمراہ پناہ حاصل کرنے کے بارے میں مددگار معلومات پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ آج کی قسط میں ہم پالتو جانوروں کے ساتھ انخلاء کی تیاریوں کے بارے میں جانیں گے۔

پالتو جانور کے بھاگ جانے کے امکان کے طور پر احتیاطاً اپنے کتّے کے کالر پر لائسنس ٹیگ لگا دیں۔ یہ ٹیگ اُس وقت جاری کیا جاتا ہے جب کتّا بلدیہ کے ساتھ رجسٹرڈ ہوتا ہے۔ بِلّیوں کے لئے، مالک سے رابطے کی معلومات ٹیگ پر لکھ کر منسلک کریں۔

جون2022 ء کے بعد سے دُکانوں اور بریڈرز کے پاس فروخت ہونے والی بِلّیوں اور کتّوں کیلئے لازمی ہے کہ اُنہیں مائیکروچپس لگی ہو اور اُن کی رجسٹریشن ضروری ہے۔ رجسٹرڈ مالک کے بارے میں معلومات گردن کی جلد کے نیچے داخل کی گئی مائیکروچِپ سے پڑھی جا سکتی ہیں۔ کچھ بلدیات چِپس لگانے کے لئے اعانت فراہم کرتی ہیں۔

انخلاء کرتے وقت، پالتو جانوروں کے لئے کم از کم پانچ روز کا کھانا اور پانی ساتھ رکھیں۔ ایک اضافی کالر، ایک رسّی، ایک لے جانے والا بیگ اور ٹوائلٹ کی مصنوعات لینا یقینی بنائیں۔ آپ کے پالتو جانوروں کی ویکسینیشن، علاج معالجے کی تاریخ اور ادویات کے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ ایک تصویر ہمراہ رکھنا تسلی بخش ہے۔

بلّی کو پنجرے سے باہر نکالے جانے پر فرار ہونے سے روکنے کیلئے کپڑے دھونے کا جال اور روشنی کا پنجرے میں داخلہ روک کر اپنے پالتو جانور کو پُرسکون کرنے کیلئے پنجرہ ڈھانپنے کا ایک بڑا کپڑاساتھ رکھنا بھی مددگار ہے۔

یہ معلومات 22 اپریل 2024ء تک کی ہیں۔