NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > جاپانی زبان لکھنے کا طریقۂ کار (سبق 1)

گُر کی باتیں

جاپانی زبان لکھنے کا طریقۂ کار (سبق 1)

جاپانی زبان لکھنے کے تین انداز ہیں جن میں سے ہر ایک کے اپنے ضوابط ہیں۔ جب آپ لکھتے ہیں WATASHI WA ANNA DESU یعنی میں انّا ہوں تو اس میں اسم ’’ میں‘‘ یعنی واتاشی کانجی میں لکھا جا تا ہے۔ WA, DESU اور گرامر کی عکاسی کرنے والے دیگر اجزا ہیراگانا میں لکھے جاتے ہیں۔ ورب یعنی فعل اور اسم صفت کانجی اور ہیراگانا میں مشترکہ طور پر لکھے جاتے ہیں۔ غیر ملکی نام اور مستعار لیے گئے الفاظ یعنی ایسے الفاظ جو غیر ملکی زبانوں سے آئے ہیں جیسا کہ Anna ہے انہیں کاتا کانا میں لکھا جاتا ہے۔


ہیراگانا اور کاتا کانا صوتی علامتیں ہیں جن میں سے ہر ایک صوتی جدول کی نمائندگی کرتا ہے
جاپانی زبان میں پانچ واول ہیں
: a,e,i,o,u. اس کے علاوہ اس کے نو کانسونینٹ یعنی حرف صامت ہیں۔ جاپانی زبان میں اکیلے واول اور حرفِ صامت کا ایک سیٹ اور ایک واول ایک صوتی جدول تشکیل دیتا ہے۔ ان کے علاوہ ایک صوت ’’n‘‘ بھی ہے۔

آپ اس پروگرام کی درسی کتاب میں یا انٹرنیٹ پر اس پروگرام کے ہوم پیج پر لکھنے کے طریقے کے لیے دی گئی ٹیبل سے اپنا نام لکھنے کی کوشش کریں۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے