ٹیچر اور افواہ، دوسرا حصہ: تحریر، کوداما

ٹیچر اور افواہ، مصںفہ کے ثانوی اسکول کے آرٹ ٹیچر، آؤیاما سے متعلق دلوں کو گرما دینے والا مضمون ہے۔ محترم آؤیاما قدرے بد قسمت انسان ہونے کے باوجود نجانے کیوں طلبا میں مقبول تھے۔ اُن سے متعلق مخصوص افواہ بہت موثر انداز میں پھیلائی گئی لیکن اُس نے انکی شخصیت کو مزید نکھارنے کا کام کیا۔

مصنفہ کوداما استانی رہ چکی ہیں۔ انکے کئی غنائی مضامین دل سوز بھی ہیں اور بے حد مزاحیہ بھی۔ اپنے خاندان اور پرورش پانے کے آس پڑوس اور اپنی زندگی کے واقعات سے متعلق انکی تصنیفات، عام انسانوں کی مشترکہ یادوں سے میل کھاتی ہیں۔ ثانوی اسکول کی زندگی سے متعلق انکی یادوں کے مجموعے سے لی گئی اس دل سوزتصنیف کا لطف اٹھائیے۔
یہ کہانی دو حصوں پر مشتمل ہے۔