مطالعہ جاپان، ’’آل راؤنڈر‘‘ تحریر توتوکی ناؤکو، پہلا حصہ

یہ کہانی ایک ایسے جنرل اسٹور میں رونما ہوتی ہے جو پورے جاپان میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ریو نامی مرکزی کردار کالج میں چوتھے سال کا طالب علم ہے اور ٹوکیو میں ایک اسٹور پر کام کرتا ہے۔ وہ نوکری کی تلاش میں ہے لیکن قسمت اسکا ساتھ نہیں دے رہی۔ اس میں خود اعتمادی کی کمی ہے اور وہ خود کو جمود کا شکار محسوس کرتا ہے۔
اسکے اسٹور میں کئی بین الاقوامی طلبا پارٹ ٹائم ملازم ہیں۔ ریو کے یکسانیت والے دن اسٹور کو چلانے اور اپنے بین الاقوامی طالبعلم ساتھی کارکنوں کو ان کا کام سمجھانے جیسے معمولی کاموں میں گزرتے ہیں۔ پھر، ایک غیر متوقع واقعہ اسٹور کو میڈیا کی نظر میں لے آتا ہے جسکے نتیجے میں شدید ضرب لگتی ہے۔ بعد ازاں، ریو کا ساتھی ایسی بات کرتا ہے جو وقت کا دھارا دوبارہ ریو کے رخ موڑ دیتا ہے۔ (پہلا حصہ)