آئیے جاپانی بولیں

اسباق کی اس سیریز کی مدد سے آپ جاپانی زبان آسانی سے سیکھ سکتے ہیں۔ 10 منٹ دورانیے کے ایک سبق اور کُل 48 اسباق کے ذریعے آپ جاپانی زبان میں بنیادی مہارت حاصل کر لیں گے اور تقریباً ہر قسم کی گفتگو کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ مفید جملے دلچسپ خاکوں کے ذریعے پیش کیے جاتے ہیں تاکہ ذہن نشین کرنے میں آسانی ہو۔ جاپانی تہذیب و تمدن کے ادراک کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی سفری معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ سنیے اور جاپانی بولنا شروع کیجیے۔