14 جولائی کا پروگرام

ٹوکیو اور اِس سے ملحقہ چیبا، کاناگاوا اور سائیتاما پریفیکچر سمیت کئی علاقوں میں مقیم پاکستانی، بنگلہ دیشی، سری لنکن، بھارتی اور جاپانی باشندوں نے جاپان عید میلے میں شرکت کی۔ یہ جاپان میں اپنی طرز کا پہلا عید میلہ تھا۔

ٹوکیو، چیبا، سائیتاما، کاناگاوا پریفیکچر اور دیگر علاقوں سے خواتین اور بچوں سمیت 120 سے زائد افراد نے عید میلے میں شرکت کی
تکّے اور واگیو یاگی وغیرہ موقع پر ہی تیار کر کے شرکاء کو گرما گرم پیش کیے گئے جس سے عید کا رنگ دوبالا ہو گیا
شُرکاء میٹھی ڈِشز سے لطف اندوز ہوئے
چنا چاٹ، رس ملائی، سُوجی حلوہ، بریانی