17 مارچ کا پروگرام

اس بار ہم سامعین کے خطوط، جاپانی موسیقی و ثقافت کے تعارف اور سامعین سے براہ راست میل جول کے علاوہ جاپانی روایتی داستان، راکوگو پیش کر رہے ہیں۔

کہانی کا جاپانی عنوان ہے، آتاگویاما
آتاگویاما، کیوتو پریفیکچر میں ایک پہاڑ ہے۔ ایدو دور میں لوگ اس پہاڑ پر چڑھ کر، مخصوص ہدف پر پلیٹوں سے نشانہ لگانے کے کھیل کا مزہ لیا کرتے تھے۔ لیکن اس کہانی میں ہدف کا نشانہ کسی اور شے سے لیا جا رہا ہے۔
یہ کہانی دو حصوں پر مشتمل ہے۔ تو پیش ہے اسکا پہلا حصہ۔