25 فروری کا پروگرام

گزشتہ سال، جاپان میں اردو مکتوب نگاری نامی کتاب کی اشاعت ہوئی۔ مصنف، عامر علی خان ہیں جو ٹوکیو یونیورسٹی آف فارن اسٹڈیز (TUFS) کی اردو زبان تعلیم سے منسلک ہیں۔ یہ ایسے جاپانی مصنفین، پروفیسرز اور طلبا کے تحریر کردہ اردو خطوط کا پہلا مجموعہ ہے، جنکی مادری زبان اردو نہیں ہے۔ اس پروگرام میں ہم ان خطوط کے انتخاب کے پس منظر کے بارے میں جانیں گے، جن میں سے چند پچاس سال پرانے ہیں۔ اسکے علاوہ مصنف سے انکے دورہ جاپان کی تفصیل بھی پوچھیں گے۔ انکا یہ انٹرویو، صوفیہ جمشید نے کیا ہے۔ (پہلا حصہ)

TUFS کے خصوصی تعینات کردہ، پروفیسر عامر علی خان
کتاب، جاپان میں اردو مکتوب نگاری