28 جنوری کا پروگرام

اس بار سامعین کے خطوط، جاپانی موسیقی و ثقافت کے تعارف اور سامعین سے براہ راست میل جول کے ساتھ ساتھ جاپان کی روایتی داستان گوئی راکُوگو بھی پیش ہے۔

راکُوگو، ہاتسُو تینجِن
اس بار جس کہانی کا انتخاب کیا گیا ہے اسکا جاپانی عنوان، ہاتسُو تینجِن ہے۔ ہاتسُو تینجِن کا مطلب ہے سال نو پر تینجِن دیوی کے مندر کی پہلی زیارت۔