21 جنوری کا پروگرام

اس بار سامعین کے خطوط، جاپانی موسیقی و ثقافت کے تعارف اور سامعین سے براہ راست میل جول کے ساتھ ایک پاکستانی شخصیت کا انٹرویو بھی پیش ہے۔

انٹرویو: انصر علی ماسودا
اس بار ہم جناب انصر علی ماسودا کا انٹرویو پیش کر رہے ہیں۔ وہ جاپان کے اِشی کاوا پریفیکچر میں رہتے ہیں جو حالیہ زلزلے سے متاثر ہے۔ سامعین جیسا کہ آپ جانتے ہیں، سال نو کے دن جزیرہ نما نوتو میں بہت بڑا زلزلہ آیا تھا۔ امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں میں پاکستانی کمیونٹی بھی شریک ہے۔ اس بارے میں بھی جناب ماسودا سے تفصیل جانیں گے۔

انصر علی ماسودا
اِشی کاوا پریفیکچر کے کاہوکُو شہر میں ٹوٹی سڑک
اِشی کاوا پریفیکچر کے کانازاوا شہر میں ایک ہائی اسکول
اِشی کاواوا پریفیکچر کے نوتو قصبے میں رضاکار خوراک تقسیم کر رہے ہیں