31 دسمبر کا پروگرام

اس بار کے پروگرام میں سامعین کے خطوط، جاپانی موسیقی و ثقافت کے تعارف اور سامعین سے براہ راست میل جول کے ساتھ ایک فیسٹیول پر رپورٹ بھی شامل ہے۔

اس بار ہم ٹوکیو یونیورسٹی آف فارن اسٹڈیز کے فیسٹیول کا حال پیش کر رہے ہیں۔ اس تہوار میں طلبا کھانے پینے کے اسٹال بھی لگاتے ہیں جن میں دنیا بھر کے کھانوں کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی زبانوں میں طرح طرح کے ناٹک بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ تو خاص طور سے جانیے پاکستانی اسٹال شالیمار اور کھیل آشیانہ کی تفصیل۔ پہلا حصہ

شالیمار اسٹال پر حلال اشیا دستیاب
شالیمار اسٹال پر گاہکوں کی قطار باری کی منتظر
ڈرامہ آشیانہ، اسٹیج پر استقبال
ڈرامہ سے متعلق سفیر کی تقریر