15 اکتوبر کا پروگرام

تسوکائی باکے مونو (پہلا حصہ)
اس بار کے دیوانہ خانہ میں شامل ہے روایتی جاپانی داستان گوئی، راکُو گو۔ کہانی کا عنوان ہے تسوکائی باکے مونو یعنی بھوتوں کو قابو کرنے والا۔
باس اچھا ہو تو کام کرنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ لیکن جب باس برا ہو تو اسکے نیچے کام کرنا عذاب بن جاتا ہے۔ تو آج کی کہانی میں واسطہ پڑ رہا ہے بہت ہی خراب باس سے۔ جانتے ہیں کہ اس خراب باس کا کیا حشر ہوتا ہے۔