27 اگست کا پروگرام

دیوان خانہ میں حسب معمول سامعین کے خطوط، جاپانی موسیقی اور ثقافت کا ذکر وغیرہ شامل ہو گا۔

رپورٹ کارنر میں جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں اگست کے اوائل میں منعقدہ 3 روزہ پاکستان اینڈ جاپان فرینڈ شپ فیسٹول پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کورونا کی عالمگیر وبا کے باعث گزشتہ 3 سالوں سے یہ فیسٹول منعقد نہیں ہوا تھا۔ ہم جانیں گے کہ اتنے عرصے بعد فیسٹول کے انعقاد پر جاپان میں مقیم پاکستانی اور مقامی جاپانی افراد اسکی بحالی کی خوشی میں کیسے شریک ہوئے۔

فیسٹول میں آںیوالے جاپانی و پاکستانی شرکاء و منتظمین کے تاثرات، پاکستانی و جاپانی کھانوں، جاپانی و پاکستانی موسیقی اور دیگر رنگا رنگ ایونٹس پر مبنی رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔