13 اگست کا پروگرام

راکوگو: تاتسومی نو تسوجی اُورا
اس بار دیوان خانہ میں سنیے راکوگو، ’تاتسومی نو تسوجی اُورا‘۔ تاتسومی ایسی جگہ کو کہتے ہیں جہاں گیئشا یعنی میزبان لڑکیوں والے بہت سے چائے خانے ہوں۔ جبکہ تسوجی اُورا کا مطلب ہے مستقبل کا حال بتانا۔ یہ ایسے مرد کی کہانی ہے جو گیئشا کی محبت میں گرفتار ہوا۔ لیکن ایسی محبت میں کامیابی مشکل ہی سے ملتی ہے۔ تو جانتے ہیں کہ وہ قسمت کا کتنا دھنی نکلا۔ (دوسرا حصہ)۔