19 مارچ کا پروگرام

پروگرام میں حسب معمول سامعین کے خطوط، جاپانی موسیقی اور ثقافت کا تعارف وغیرہ پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کارنر میں اناؤنسر خلیل شیرازی، یوشیوستان نامی مشہور پاکستانی کمیونٹی کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ یہ لفظ پاکستان، اور، ٹوکیو کے مضافاتی یاشیو شہر سے اخذ شدہ ہے۔ وہ پاکستانی ریستوران کے مالک اور پرانی گاڑیوں کے ایک ڈیلر سمیت اس کمیونٹی سے جانیں گے کہ کاروبار کے ساتھ ساتھ انہوں نے دونوں اقوام کو قریب تر لانے میں کیا کردار ادا کیا ہے۔