سبق نمبر 11: کیا آپ کے پاس تعویذ ہے؟

ویتنام کی طالبہ تام، چینی فوٹوگرافر می یا کے ساتھ ٹوکیو کے اَساکُسا علاقے میں آئی ہوئی ہے۔ وہ ‏دونوں سِنسوجی مندر کے قریب ’ناکا میسے‘ گلی میں تحائف کی دکانیں دیکھتی پھر رہی ہیں۔‏ یہ سبق اپنی مطلوبہ چیز کی دستیابی دریافت کرنے سے متعلق ہے۔ پروگرام کے آخری ‏حصے میں ہم ٹوکیو کے ایک مقبول سیاحتی مقام اَساکُسا کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔

'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں