کِنتسُوگی: یادوں کو سونے سے جوڑنا

کِنتسُوگی ایک فن ہے جو وارنش اور سونا استعمال کرکے چیزوں کو جوڑنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔جاپان کے اِشی کاوا پرِفیکچر کے پہاڑی گاؤں یاماناکا اونسین میں واقع ایک کِنتسُوگی ورکشاپ میں ملک بھر سے چیزوں کو جوڑنے کی درخواستوں کی بھرمار ہوگئی۔ان اشیاء میں ہنی مُون کےموقع پر خریدا گیا چائے کا کپ اور 40 سال استعمال کیا گیا ایک مَگ شامل ہیں۔ان سب میں خصوصی معنی پنہاں ہیں۔بعض گاہکوں کیلئے اشیاء پر سنہری لکیریں ، جہانِ فانی سے کوچ کرچکے پیاروں کی یادوں کی حامل ہیں۔ہم اُن جذباتی قدروں پر نظر دوڑائیں گے جن کی تخلیق میں کِنتسُوگی مدد کرسکتا ہے۔

Transcript