یاشیوستان کے ذائقے کی تلاش میں

جاپان کے سائیتاما پریفیکچر کے شہر یاشیو میں ایک بڑی پاکستانی برادری رہتی ہے، اسے یاشیوستان بھی کہا جاتا ہے۔یہاں ہماری ملاقات میاں رمضان صدیق سے ہوئی ، جنہوں نے اپنے ہم وطنوں اور مقامی لوگوں کیلئے ایک حلال فُوڈ کورٹ کھولا ہے۔لیکن اُنہیں جاپانی گاہکوں کو راغب کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ اس صورتحال کو بدلنے کیلئے، وہ ایک ایسے کھری کی ترکیب تیار کررہے ہیں جس میں مقامی اور پاکستانی، دونوں خصوصیات ہوں۔ ذائقے کیلئے ہمارے ساتھ آئیے! ہماری ملاقات فلپائنی شہری مانالو لی مائیرین سے بھی ہوئی جو ناگویا میں معمر افراد کے ایک مرکز میں دیکھ بھال کا کام کرتی ہیں۔

Transcript