آفات سے بچاؤ، اولین اقدامات
ہم جاپان میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کے بارے میں کیسے جان سکتے ہیں؟ اس بار ٹوکیو میں مقیم میانمار کے باشندوں نے ہمیں ایک سوال بھیجا جس کے جواب میں این ایچ کے ورلڈ - جاپان برمی سروس سے تعلق رکھنے والے کھیں اے نگے جواب دینے کی کوشش کررہی ہیں۔ کھیں ایک خانقاہ کا دورہ کرتی ہیں جہاں جاپان میں مقیم میانمار کے لوگ جمع ہوتے ہیں۔ ان کے ساتھ وہ ایک مرکز جاتی ہیں جہاں زائرین آفات سے بچاؤ کی تیاریوں کے بارے میں جان سکتے ہیں اور زلزلوں سے حفاظت کی تربیت میں حصہ لے سکتے ہیں۔ وہ اس مرکز میں کیا سیکھتے ہیں؟ زلزلے یا آگ کے خلاف خانقاہ کی تیاریوں پر گروپ کو ایک ماہر کی رائے بھی میسر ہے۔ انہیں کیا پریشانیاں درپیش ہیں اور انھیں کیا مشورے ملتے ہیں؟
(یہ پروگرام 2 اپریل 2020 کو پہلی بار نشر کیا گیا۔)
ٹوکیو میں قائم بدھ مت کی ایک خانقاہ میں میانمار کے لوگوں کے لئے آفات سے بچاؤ کی تیاری کے بارے میں لیکچر کا اہتمام
مصنوعی زلزلے کا تجربہ
آگ بجھانے والے آلات استعمال کرنے کی تربیت
زلزلے سے بچاؤ کی مشق