جاپان کے تاراکو پکوان
پروگرام "تعلق آپ کا" میں ہم سامعین کے جاپان سے متعلق سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔ اس بار ہم جنوبی کوریا کے شہر سیئول کی رہائشی خاتون لی کیونگ جُو کے ایک سوال کا جواب دے رہے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ تاراکو چاول کا پیڑا جو انہوں نے جاپان میں کھایا تھا بہت لذیذ تھا اور وہ یقینی طور پر یہ سیکھنا چاہتی ہیں کہ یہ اور تاراکو کے دیگر پکوان کیسے بنائے جاتے ہیں۔ (یہ پروگرام گزشتہ سال 11 اکتوبر کو پہلی مرتبہ نشر کیا گیا تھا۔)
تاراکو کو الاسکا پولاک مچھلی کے انڈوں میں نمک ملا کر بنایا جاتا ہے۔ یہ مچھلی کوڈ فش کی ایک قسم ہے۔
کوریائی زبان کے اناؤنسر شین ایویسُو تاراکو چاول کا پیڑا کھا رہے ہیں۔
اونیگیری کی ماہر یومیکو اُوکون نے ہمیں مزیدار تاراکو چاول کے پیڑے بنانا سکھایا۔
ہم نے مشہور ڈش تاراکو پاستا بنانا بھی سیکھا۔