کیمونو کے نئے انداز
ایک ہندوستانی سامع سبھاش چکرورتی نے ہم سے پوچھا، ’کیا جاپانی لوگ روایتی لباس کیمونو پہنتے ہیں؟ اور کونسے مواقع پر کیمونو پہنتے ہیں؟‘ ہماری بنگالی سروس کی اناؤنسر، بنگلہ دیش کی کانیکا بھومک ہماری آج کی رپورٹر ہیں۔ وہ کیمونو کی ایک مخصوص دکان پر جاتی ہیں جہاں سے وہ اُن مواقعوں کی معلومات حاصل کرتی ہیں جن پر جاپانی لوگ کیمونو پہنتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ کیمونو پہننا بھی سیکھتی ہیں۔ پھر کانیکا ایک ایسی دکان جاتی ہیں جہاں سے آپ کیمونو کرایے پر لے سکتے ہیں اور کیمونو پہننے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ غیر ملکی سیاحوں میں بہت مشہور ہے۔ آخر میں انہوں نے ایک نوجوان جاپانی خاتون سے ملاقات کی جو ایک الگ انداز سے کیمونو پہنتی ہیں اور کیمونو کے نئے رجحانات متعارف کرتی ہے۔
کانیکا ایک خاص کیمونو شاپ پر فروخت ہونے والے ’تان مونو‘ کپڑے پر نظر ڈال رہی ہیں
کانیکا کیمونو میں۔ بہت سے جاپانی زندگی کے اہم دنوں مثلاً سات سات پانچ کا جشن، بلوغت کے دن اور شادی کی تقریبات پر کیمونو پہنتے ہیں
اسٹیج اداکارہ سورا اوکومورا اُن نوجوانوں میں شامل ہیں جو آرام دہ اور پرسکون لباس کے طور پر کیمونو سے لطف اندوز ہوتے ہیں
سورا اوکومورا مغربی لباس کے ساتھ کیمونو پہننے کے بارے میں بات کر رہی ہیں