جاپان میں کچرا اُٹھانے کا انتظام
کینیا کے ایک سامع نے ہمیں ایک سوال بھیجا: ’کینیا میں سارا کوڑا ایک ساتھ پھینکا جاتا ہے جس سے بدبو جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ جاپان میں کوڑے سے کس طرح نمٹا جاتا ہے‘۔ ہماری سواحلی سروس کے اناؤنسر مارٹن موانجے جاپان میں کوڑا ٹھکانے لگانے کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لئے ایک بڑے شہر یوکوہاما کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں بڑی بھٹیاں اور ریسائکلنگ کی سہولیات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ وہ توکوشیما پریفیکچر کے کامیکاتسو شہر بھی گئے جہاں کوڑے کی درجہ بندی 45 اقسام میں کی جاتی ہے اور اس کا 80 فیصد ری سائیکل کیا جاتا ہے۔
مارٹن یوکوہاما سٹی کے ری سائیکلنگ سنٹر کا دورہ کررہے ہیں جہاں شیشے اور پلاسٹک کی بوتلوں کے علاوہ کین بھی لائے جاتے ہیں۔
شیشے کے بوتلوں کو رنگ کے حساب سے تین درجوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جب کہ ایلومینیم اور سٹیل کے کین اور پلاسٹک کی بوتلوں کو بھی ریسائیکل کرنے سے قبل الگ کیا جاتا ہے۔
توکو شیما پریفیکچر میں واقع کامیکاتسو شہر کے رہائشی اپنا کچرا شہر کے کچرے والے مرکز لاتے ہیں اور اسے 45 اقسام میں الگ کرتے ہیں۔
کامیکاتسو شہر کے "کرکوورو کوبو" میں فروخت ہونے والے بیگ اور کھلونے مقامی رہائشیوں نے پرانے ملبوسات اور دیگر کپڑوں سے بنائے ہیں۔