کانپیو
ہمارا پروگرام "کھوج مزیدار ٹوکیو کی" تویوسو سمیت شہر کے بازاروں میں پائے جانے والی وسیع پیمانے کی خوراکی اشیا کا تعارف پیش کرتا ہے۔ اس بار ہم کانپیو کا جائزہ لے رہے ہیں جو جاپان میں تخلیق پانے والی ایک محفوظ شدہ خوراک ہے۔ یہ ایک طرح کے سفید چپٹے نوڈل کی طرح لگتا ہے اور سوشی رولز میں استعمال کرنے کے لئے اسے سویا ساس اور چینی میں ابالا جاتا ہے۔ ہم جاپانی کھانوں کے پوشیدہ جزو، کانپیو کا تعارف پیش کر رہے ہیں۔
(یہ پروگرام پہلی بار 5 اگست سنہ 2020 کو نشر کیا گیا تھا)
کدو کی پٹیاں خشک کرنے کے لئے ڈنڈوں پر لٹکائی جاتی ہیں۔
این ایچ کے ورلڈ جاپان کی رپورٹر ساسکیا تھولن خشک کھانوں کی دکان کا دورہ کر رہی ہیں۔
کانپیو بنانے کے لئے کدو کو 3 ملی میٹر باریک پٹیوں میں چھیلا جاتا ہے۔
کانپیو اور پیاز کے کونفی کے ساتھ گرلڈ توچیگی بیف