بینگن
ہمارا پروگرام "کھوج مزیدار ٹوکیو کی" تویوسُو سمیت شہر کے بازاروں میں پائے جانے والی اشیا خردونوش کی وسیع اقسام کا تعارف پیش کرتا ہے۔ اس بار ہم بینگن پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جسے جاپانی زبان میں ناسُو کے نام سے جانا جاتا ہے اور جاپانی غذا کا لازمی حصہ ہے۔ وقت کے ساتھ جاپان نے کئی مقامی اقسام تیار کیں جن میں سے ہر ایک اپنی کاشت کے علاقے کی آب و ہوا سے مطابقت رکھتی ہے۔ نیگاتا جاپان میں چاول کی پیداوار کے لحاظ سے سر فہرست مقامات میں سے ایک ہے۔ اس معروف حقیقت کے علاوہ، اس پریفیکچر میں بینگن کی کاشت کا رقبہ پورے جاپان میں سب سے بڑا ہے۔ جاپانی لوگ اس سبزی کو کتنا پسند کرتے ہیں، یہ دیکھنے ہم نیگاتا پریفیکچر کا دورہ کر رہے ہیں۔
(یہ پروگرام اکتوبر کی 7 تاریخ کو پہلی بار نشر کیا گیا)۔
تویوسُو مارکیٹ میں دستیاب مختلف اقسام کے بینگن۔
یاکی ناسُو بینگن سطح زمین سے ذرا اوپر، تقریبا 30 سینٹی میٹر تک بڑھ سکتے ہیں۔
سبز بینگن، ساساکامی ناسُو ایک نایاب اور قیمتی قسم ہے۔
کاشتکار بینگن کے مختلف پکوان پسند کرتے ہیں۔