یاما اِیمو
تسُوکیجی سے ٹوکیو کی ہول سیل فوڈ مارکیٹ کی دوسری جگہ منتقلی کے بعد بھی، یہ نام جاپانی طباخ کی ثقافت کے طور پر زندہ ہے۔ اس بار ہمارا پروگرام یاما اِیمو کے نام سے معروف جاپانی پہاڑی اروی کے بارے میں ہے۔ پکانے کے طریقوں کے لحاظ سے، یہ سبزی وسیع تر اقسام کی ساخت اور ذائقوں کی حامل ہے۔ ہم دورہ کر رہے ہیں صدیوں پرانے ایک ریستوران کا، جہاں اس سبزی کی روایتی ڈش دستیاب ہے۔ پروگرام میں ہم یہ بھی جانیں گے، کہ یاما اِیمو سے مٹھائیاں کیسے تیار کی جاتی ہیں۔
(یہ پروگرام 16 نومبر 2018 کو پہلی بار نشر کیا گیا۔)
جاپانی پہاڑی اروی یاما اِیمو بے شمار شکلوں اور سائز میں ملتی ہے۔
یاما اِیمو کے کاشتکار کازُویوشی سُناگا (بائیں) اور ہماری رپورٹر یانی اولسن
یاما اِیمو سے نرم اور پھولے ہوئے پین کیک جیسی ڈش اوکونومی یاکی تیار کی جاتی ہے۔
یاما اِیمو سے تیار کی گئی مٹھائیوں کے ڈیزائن موسموں کی عکاسی کرتے ہیں۔