تارِ عنکبوت
اس بار ہم آپ کے لئے جاپان کے معروف ادیبوں میں سے ایک ریونو سُکے اکوتا گاوا کی تصانیف پیش کر رہے ہیں۔ اس ہفتے پیش ہے اُن کی کہانی تار عنکبوت۔ کانداتا جہنّم میں زیرِعذاب ہے۔ اسے اپنے سامنے بہشت سے لٹکتا تارِعنکبوت دکھائی دیتا ہے۔ دیوتا بدھا کی جانب سے یہ اس کے لئے بہشت میں آنے کا ایک موقع ہے، کیونکہ بدھا باخبر ہوتا ہے کہ اس شخص نے زندگی میں ایک ہی اچھا عمل کیا ہوتا ہے۔ کانداتا وہ تار تھام لیتا ہے اور بہشت تک رسائی کی کوشش کرتا ہے، جبکہ بہت سے دوسرے گناہ گار بھی ایسا ہی کرنے کی تگ و دو میں ہیں۔ اس کے بعد کیا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔؟
(یہ پروگرام 28 دسمبر 2019 کو پہلی بار نشر کیا گیا۔)