شرمندگی: حصہ اول
اوسامو دزائی 20 ویں صدی میں جاپان کے نمایاں مصنفین میں سے ایک تھے۔ اس بار ہم آپ کو ان کی ایک مختصر کہانی "شرمندگی" سے متعارف کروائیں گے۔ یہ کہانی ایک خاتون کے نقطہ نظر سے لکھی گئی ہے، ایک ایسا انداز جسے دزائی کم ہی اپناتے ہیں۔ ایک مرد ناول نگار کو ایک نوجوان خاتون مداح کی جانب سے ملنے والے خط کے بارے میں یہ سادہ سا قصہ مزاحیہ انداز میں شروع ہوتا ہے اور اُس دور کی خواتین کی معصومیت دیکھنے کو دل کرتا ہے جب کہ اسے پڑھنے والوں کی توجہ دزائی کے منفرد انداز یعنی کثیر الجہتی تشریحات کی طرف مبذول ہوتی ہے۔ جاپان کو دوسری جنگ عظیم میں شکست سے پہلے دازئی کا مختصر کہانیوں کا یہ مجموعہ آخری ثابت ہوا۔ اس کے بعد اُن کے ناول خالی پن اور زوال سے دوچار ہوگئے۔

(یہ پروگرام 19 اکتوبر 2019 کو پہلی بار نشر کیا گیا۔)