ستاروں پر نظر، لاؤس میں نابینا ایتھلیٹس کی تربیت
’سنگ سنگ‘ اُن جاپانی خواتین و حضرات سے ملاقات کا پروگرام ہے جو ترقی پذیر ممالک میں مقیم ہیں اور مقامی لوگوں کے ساتھ مختلف مسائل پر کام کرتے ہیں ۔اس بار ہم ہین ہیرو یوکی کا تعارف پیش کر رہے ہیں جو جنوب مشرقی ایشیائی ملک لاؤس میں معذور افراد کو ٹریک اور فیلڈ ایتھلیٹکس کے شعبوں میں تربیت فراہم کرتے ہیں۔ بائیں بازو کی معذوری کی وجہ سے وہ خود پیرا اتھلیٹ رہ چکے ہیں۔ 2015 سے لاؤس میں مقیم، وہ بینائی سے محروم کھلاڑیوں کو عالمی مقابلوں کے لئے تیار کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ (پہلی بار یہ پروگرام 2 جولائی سنہ 2020 کو نشر کیا گیا تھا)۔
ہین ہیرو یوکی بینائی سے محروم ایک رنر کو تربیت دے رہے ہیں اور انہیں جسم کو قدم بہ قدم استعمال کرنے کا طریقہ سکھا رہے ہیں۔
ہین ہیرو یوکی
ہین کے زیر تربیت ایتھلیٹ، بونفٹ تھیپٹیڈا۔