انڈونیشیا میں آفات پر معلومات: ریڈیو توتورا
انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں قائم توتورا ریڈیو ایک کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ہے۔ اس جزیرے کو 2018 کے زلزلے نے شدید متاثر کیا۔ اس خطے کی تعمیر نو کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے اس اسٹیشن کے قیام میں جاپانی غیر منافع بخش ادارے، ایف ایم وائی وائی نے مدد دی۔ ایف ایم وائی وائی 1995 کے شدید ہانشین آواجی زلزلے کے بعد قائم ہوا جو مغربی جاپان کے کوبے شہر میں کثیر لسانی ریڈیو خدمات پیش کر رہا ہے۔ آفات سے متاثرہ علاقے کے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کے طور پر اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے، یہ انڈونیشیا کے ساتھ بھی پچھلے دس سالوں سے کام کر رہا ہے۔ یہ ملک بھی قدرتی آفات کا شکار رہا ہے۔ اس پروگرام میں جاپانی اور انڈونیشیائی عوام کی ایک کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے بحالی کی جدوجہد کا احوال بتایا جا رہا ہے۔ (یہ پروگرام پہلی بار 13 اگست 2020 کو نشر کیا گیا تھا۔)
توتورا ریڈیو نے سولاویسی کے کاراوانا گاؤں میں نشریات کا آغاز کیا۔
ایف ایم وائی وائی کے ڈائریکٹر ہیبینو جون اِچی (دائیں) نے انڈونیشیائی کمیونٹی ریڈیو کے قیام میں معاونت کی ہے۔
جاوا میں ایک کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن چلانے والے سوکیمان موہتر پراتومو بھی رہنمائی دینے کے لئے موجود ہیں۔
توتورا ریڈیو کے ابتدائی اراکین میں شامل دیوی کورنیاوتی، علاقے کے مکینوں سے انٹرویو لے رہی ہیں۔