فلپائن میں کووڈ 19 کے باوجود امدادی سرگرمیاں
کورونا وائرس پوری دنیا میں تباہی مچا رہا ہے اور لوگوں کے روزگار پر اثر انداز ہورہا ہے۔ اس وبا سے قبل مالی مشکلات کا شکار بعض لوگوں کو اب خوراک کی فراہمی میں پریشانی کا سامنا ہے۔ فلپائن میں ایک جاپانی غیر سرکاری تنظیم، انفیکشن کے خطرے کے باوجود غریب خاندانوں کی مدد کے لئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم ایک جاپانی شہری اور اس کے مقامی عملے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جو کئی پابندیوں کے باوجود ضرورت مندوں کو امدادی سامان فراہم کر رہے ہیں۔
جاپانی تنظیم آئی کین (انٹرنیشنل چلڈرن ایکشن نیٹ ورک) سے کم آمدنی والے خاندانوں کو وبا کے دوران بھی امدادی سامان کی فراہمی جاری
آئی کین فلپائن کے سربراہ، فوکوتا ہیرویوکی
مقامی نرس ماریڈیتھا مونڈاریس، آئی کین کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔