میزوکی شیگیرو سڑک، ایسا خریداری مرکز ہے جس کو اسی شہر میں پرورش پانے والے تاریخی مانگا فنکار میزوکی شیگیرو کے فن پاروں نے جلا بخشی ہے۔ جے آر ساکائی میناتو اسٹیشن سے شروع ہو کر آٹھ سو میٹر تک جانے والی اس سڑک کی اطراف اس مصنف کی خیال دنیا یوکائی کے کرداروں پر مشتمل کانسی کے 177 مجسمے نصب ہیں۔