یاماگوچی: نظارے اور اُن کی کہانیاں
یاماگوچی پریفیکچر جاپان کے مرکزی جزیرے ہونشُو کے انتہائی مغرب میں واقع ہے۔ یہاں کئی ایسے مناظر ہیں جو جاپان کے دیگر حصوں سے یکسر مختلف ہیں: مثلاً غاروں کا ایک زیر زمین سلسلہ جس میں پیچ در پیچ کلسی رسوب موجود ہیں یا ایک چھوٹا جزیرہ جہاں ایک گاؤں میں پتھر اور پلاسٹر کی روایتی دیواریں موجود ہیں وغیرہ وغیرہ۔ امریکی اداکار چارلس گلوور ان شاندار، مخصوص نظاروں کو دیکھنے اور ان سے منسلک کہانیاں دریافت کرنے کے لئے یاماگوچی کا دورہ کر رہے ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 10 ستمبر 2020 کو نشر کیا گیا تھا)۔
اداکار چارلس گلوور
’اکیوشیدائی کواسی نیشنل پارک‘ مینے شہر میں واقع ہے۔ اس پارک میں جاپان کا سب سے بڑا سنگ کلسی کا مرتفع دیکھا جا سکتا ہے۔ عجیب و غریب شکل کے چونا پتھر کے چٹانوں کے بیچ پیدل سفر کے لئے کئی راستے موجود ہیں۔
’اکیوشیدو‘ جاپان میں چونے کے پتھروں کی سب سے بڑی غاروں میں سے ایک ہے جو اکیوشیدائی کے نیچے 100 میٹر زیر زمین واقع ہے۔ یہ بعض حیرت انگیز شکل والی چٹانوں کے لئے معروف ہے، مثلاً ہیاکُومائیزارا تالابیں، سو سیڑھیوں والی طشتری نما پلیٹس۔
ایوایشیما جزیرہ: سیتو اندرون سمندر میں واقع اس چھوٹے سے جزیرے کا گھیرا محض 12 کلو میٹر ہے۔ یہ خالص سفید پلاسٹر اور پتھر کی درجہ بہ درجہ پرتوں سے بنی مخصوص دیواروں کے لئے جانا جاتا ہے۔ یہ دیواریں مقامی عمارتوں کو تیز ہواؤں خصوصاً سمندری طوفان سے محفوظ کرنے کے لئے بنائی گئیں۔