شیزاوکا: سبز چائے کا حیرت کدہ
سبز چائے کے لئے شیزاوکا جاپان کا سب سے بڑا پیداواری مرکز ہے۔ کالی چائے کے برعکس سبز چائے کو خمیر نہیں کیا جاتا بلکہ محض بھاپ دیکر خشک کیا جاتا ہے۔ کاشت اور پروسیسنگ کی تکنیک کے لحاظ سے مختلف اقسام دستیاب ہیں۔ امریکی اداکارہ آنندا جیکب، اس قابل ذکر مشروب کی تیاری کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والے لوگوں سے ملاقات کرنے، کٹائی کے موسم کے دوران شیزاوکا کا دورہ کر رہی ہیں۔
(یہ پروگرام اس سال جولائی کی 16 تاریخ کو پہلی بار نشر کیا گیا۔)
اداکارہ آنندا جیکب
جاپانی سبز چائے
شیزاوکا کی 40 فیصد سبز چائے ماکینوہارا کے 5 ہزار ہیکٹر اراضی پر کاشت کی جاتی ہے۔ یہ وسیع میدان ایک زمانے میں غیر آباد بنجر علاقہ تھا۔ پھر تقریبا ڈیڑھ سو سال پہلے یہاں ترقی کا آغاز ہوا۔
توچیزاوا دریائے وارشینا کے بالائی حصے کے ساتھ پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔ مقامی جغرافیے اور درجہ حرارت میں اختلاف کی وجہ سے دھند چھائی رہتی ہے جو تیز دھوپ کو روکنے میں مددگار ہوتی ہے اور اس طرح اعلی معیار کی چائے کی پیداوار کے لئے یہ ایک بہترین مقام ہے۔ چائے کی پتیاں، روایتی طریقے یعنی ہاتھ سے چنی جاتی ہیں۔