کائزو ریوتا اور ماتسُوری نینے
آج ہماری محفل میں دو مہمان ہیں۔ پہلے کائزو ریوتا ہیں جنہوں نے بین الاقوامی مقابلہ، دی کاراؤکے ورلڈ چیمپین شپ جیتی۔ اس کامیابی کی بدولت انکے پہلے بڑے ریکارڈ لیبل کے اجرا کی راہ ہموار ہوئی۔ آواز اور اظہار کی منفرد خوبیوں کے ساتھ وہ اس وقت ہونہار ترین نوجوان گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔ آج کے دوسرے مہمان ماتسُوری نینے ہیں۔ یہ ناگویا سے تعلق رکھنے والا چار مردوں کا گروپ ہے۔ شدت آمیز اندازِ گائیکی اور رقص کی بدولت اسکے ارکان تھیٹر اور فلموں سمیت کئی دیگر تفریحی شعبوں میں نام پیدا کر رہے ہیں۔ انکے خصوصی انٹرویوز اور لائیو اسٹوڈیو پرفارمنس کا لطف لیجیے۔ (یہ پروگرام پہلی بار 6 نومبر 2021 کو نشر کیا گیا تھا۔)

جملہ حقوق اور دیگر بندشوں کے سبب یہ پروگرام انٹرنیٹ پر آن ڈیمانڈ دستیاب نہیں ہے۔