نیو روٹیکا
آج ہمارے پروگرام کی زینت بن رہا ہے پنک راک بینڈ، نیو روٹیکا۔ گروپ نے سنہ 1984 میں آغاز کیا اور اب اسکے ارکان چار ہیں: گلوکار آتسوشی، باس نواز کاتارو، ڈرمر نابو اور گٹار نواز ریو۔ وہ ہمیشہ خود کو راک کا دیوانہ قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بے لاگ بولوں اور مزاحیہ انداز کی پرفارمنس سے شائقین کو ہمیشہ محظوظ کیا ہے۔ انکے خصوصی انٹرویو اور لائیو اسٹوڈیو پرفارمنس کا لطف لیجیے۔ (یہ پروگرام پہلی بار 15 جنوری 2022 کو نشر کیا گیا تھا۔)

جملہ حقوق اور دیگر بندشوں کے سبب یہ پروگرام انٹرنیٹ پر آن ڈیمانڈ دستیاب نہیں ہے۔