بُلٹ ٹرین اور ناکانیکانا
آج کے شو میں دو مہمان ہیں۔ پہلے صداکار اور گٹار نواز کی جوڑی، ناکانیکانا جن کو انکی آن لائن ویڈیوز پر شہرت ملی۔ انکے جس گیت نے توجہ کھینچی وہ ویب سائٹس پر ویڈیو ڈالنے سے جنم لینے والی چیزوں کا مزاحیہ انداز میں احاطہ کرتا ہے۔ پھر رواں سال جولائی میں انہوں نے اپنا پہلا بڑا ریکارڈ نکالا۔ ہمارے دوسرے مہمان ہیں، بُلٹ ٹرین۔ پانچ مردوں کا یہ منفرد گروپ اپنے ہر رکن کو ٹرین کے ڈبوں کے نمبروں یعنی دو تا سات سے پکارتا ہے اور اپنے مداحوں کو ڈبہ نمبر آٹھ کہتا ہے۔ بُلٹ ٹرین گروپ، تشکیل کی دسویں سالگرہ، دسمبر میں منا رہا ہے۔ انکے خصوصی انٹرویو اور لائیو اسٹوڈیو پرفارمنس کا لطف لیجیے۔

جملہ حقوق اور دیگر بندشوں کے سبب یہ پروگرام انٹرنیٹ پر آن ڈیمانڈ دستیاب نہیں ہے۔