ہیکاوا کیئوشی اور تاکاگی رینی
آج ہمارے شو میں دو مہمانوں کی آمد ہے۔ ان میں سے ایک ہیکاوا کیئوشی ہیں جنہوں نے اپنا پہلا بڑا ریکارڈ سنہ دو ہزار میں جاری کیا۔ حالیہ سالوں میں انکا مجموعۂ فن روایتی اینکا گیتوں کی حدود سے باہر نکل چکا ہے اور اس میں پوپ اور راک جیسی کئی طرح کی موسیقی شامل ہو چکی ہے۔ اب وہ مقبول عام انیمے شوز کے لیے گا رہے ہیں۔ ہماری دوسری مہمان تاکاگی رینی ہیں۔ وہ جاپان میں ایک چوٹی کے پوپ آئیڈل گروپ موموئرو کلوور Z کی رکن ہیں۔ حالیہ عرصے میں وہ تنہا بھی گا رہی ہیں۔ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے مشعل بردار کی حیثیت سے بھی شائقین میں جوش و خروش پیدا کیا۔ ان فنکاروں کے ساتھ ہمارے خصوصی انٹرویو اور انکی اسٹوڈیو پرفارمنس کا لطف اٹھائیے۔

جملہ حقوق اور دیگر بندشوں کے سبب یہ پروگرام انٹرنیٹ پر آن ڈیمانڈ دستیاب نہیں ہے۔