پلانیٹیریم
جاپان کی مشہور مصنوعات اور تخلیقات کے پس پردہ کہانیاں، یعنی جاپان کی چوٹی کی ایجادات کے بارے میں پروگرام۔ اس بار پیش ہے پلانیٹیریم، جس میں تارے بھرے آسمان کا شب کا منظر حقیقی شکل میں تخلیق کیا جاتا ہے۔ ایک جاپانی کمپنی نے 2014 میں ایسا پلانیٹیریم پروجیکٹر بنانے میں کامیابی حاصل کی جو انسانی آنکھ سے نظر آ سکنے والے تقریباً ساڑھے نو ہزار ستاروں کی ناقابل یقین تفصیلات، بشمول انکے درست رنگ، دکھاتا ہے۔ اس چوٹی کی ایجاد کے پیچھے کیا کہانی ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 2 مارچ 2022 کو نشر کیا گیا تھا۔)
تقریباً ساڑھے نو ہزار تارے انکے رنگوں میں دکھانے والا دنیا کا پہلا پلانیٹیریم
موجد کاساہارا ماکوتو
تاروں بھری پلیٹ سے جب روشنی گزاری جاتی ہے، وہ تارے دکھاتی ہے۔
پلانیٹیریم میں تاروں بھری پلیٹ آسمان پر تاروں کا منظر دکھا رہی ہے۔